نشئی ڈرائیوروں کے نشہ کی اقسام پہچاننے کا جدید آلہ

اب دوران ڈرائیونگ درائیور حضرات میں الکوحل کے علاوہ دوسری قسم کے نشہ کی پہچان کا نیا طریقہ ان کے لعاب کے ذریعے پتہ چلایا جا جاسکتا ہے۔اس ابتدائی ٹیسٹ میں خون کے مزید ٹیسٹ کی ضرورت کی نشاندہی بھی کی جاسکے گی۔یہ معلومات پولیس فورم پہ دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ یو پی کے مطابق اس طریقہ کار کے ذریعے نشئی ڈرائیوروں کی نشاندہی کر کے روڈ ٹریفک میں حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی اور کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔یہ آلہ بہت حساس ہے اور آجکل زیادہ استعمال کیے جانے والی نشہ آور ڈرگس جن میں کوکین اور ہیروئن شامل ہے کو پہچان سکے گا۔
اسسٹنٹ پولیس شیل بریڈ لارشن Skjelbred Larsen نے کہا کہ مختلف نشہ آور ڈرگز میں مختلف خطرات کے اثرات ہوتے ہیں۔اسی طرح انکی سزائیں بھی مختلف نوعیت کی ہوتی ہیں۔
ایمرجنسی پولیس یو پی (UP) پچھلے چار برسوں سے اس آلے پر تجربات کر رہی تھی۔اب یہ آلہ تمام پولیس اسٹیشنوں کو استعمال کے لیے مہیاء کر دیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں