نوح کے میوزیم کشتی دوبارہ سمندر کی لہروں پر

پچھلے دنوں دس جون کو نوح کا تیرتا ہوا میوزیم ایک نارویجن کوسٹ گارڈ کشتی سے ٹکرا گیا تھا۔جس کی وجہ سے اسکے بیرونی حصوں کو نقصان پہنچا تھا۔یہ کشتی مرمت کے بعد دوبارہ سینڈ فیور Sandefjord. کی جانب تیرنا شروع ہو گئی ہے۔کشتی کی مرمت کی وجہ سے کچھ دنوں کی تاخیر ہو گئی ہے تاہم کشتی جمعہ کی شام کو لونگ کائیا Langkaia کے ساحل اوسلو سے روانہ ہوئی۔کشتی کے مینیجر Mirjam Schepik کے مطابق کشتی شیڈول کے مطابق سوموار کے روز سینڈ فیورڈ میں میوزیم کا آاغاز کرے گی۔اس کشتی کی اپنی موٹر نہیں ہے سینڈ فیور میں ایک ماہ رکنے کے بعد کشتی دوبارہ فریدرکستاد واپس جائے گی۔
ابھی تک یہ مسلہء حل نہیں ہو سکا کہ کشتی کے حادثہ کا ذمہ دار کون تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں