ناروے میں ہاؤ ہاؤ نوڈلز کی فروخت پر پابندی
نارویجن فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تمام دوکانوں سے چکن کے ذائقے والے انسٹنٹ نوڈلز ضبط کر لیے ہیں۔محکمہ کے مطابق مذکورہ نوڈلز میں ٹاکسن کی مقدار موجود ہے جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ان تمام افاراد سے درخواست کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس یہ نوڈلز موجود ہیں وہ انہیں استعمال نہ کریں اور انہیں دوکانداروں کو واپس کر کے اسکی قیمت لے لیں۔
اس پراڈکٹ کو ایس کک کمپنی نے بنایا ہے جس پر ستمبر دو ہزار بائیس سے پہلے تک کی تاریخ بہترین استعمال کے لیے لکھی گئی ہے۔درآمد کرنے والوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ یا تو اس پراڈکٹ کو پھینک دیں یا پھر اسے دوکانداروں کو واپس کر دیں۔