Engr Iftikhar chaudry,
راولپنڈی یوتھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پارٹی لیڈر شپ کے اعتماد پر اظہار تشکر۔سینئر لیڈر شپ کا شکریہ
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کے تین بار تواتر سے،نتحب صدر نوید افتخار چودھری کو پارٹی کی اعلی قیادت سیف اللہ نیازی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے آئینی کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے یاد رہے پورے پنجاب سے سات رکنی کمیٹی میں نوید افتخار چودھری کی نامزدگی ایک اعاز سے کم نہیں۔اعلی تعلیم یافتہ نوید افتخار جو جیو فزکس میں ماسٹر اور ایم فل کر چکے ہیں انہوں نے اس موقع پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے اخباری بیان میں کہا ہے اللہ رب العزت کے بعد والدین اور پارٹی قیادت کے ساتھ ان نوجوانوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے قائد پاکستان عمران خان کی دعوت کو میرے ساتھ گلی گلی اور کوچے پہچایا انہوں نے کہا یہ راولپنڈی کو اعزاز ہے کہ یہاں سے پارٹی نے کلین سویپ کیا اور نوجوان اس کے اصل محرک تھے۔یاد رہے نوید افتخار چودھری معروف کالمسٹ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری کے صاحبزادے ہیں۔نوید افتخار چودھری نے کہا کہ میں اپنے سارے لیڈران بشمول عامر کیانی انجینئر عطا ء اللہ شادی خیل محسن ملک ہارون کمال ہاشمی کے تعاون کے بغیر یہ اعتماد نہیں حاصل کر سکتا تھا یہ وہ قیادت ہے جس نے مجھے عمران خان کے سامنے پریزنٹیشن دینے کا موقع دیا۔نوید افتخار چودھری نے کہا کہ میرے والد میرے مینٹر ہیں جن کی شبانہ روز محنت کسی سے چھپی نہیں۔سوشل میڈیا میں ان کی تعیناتی پر کارکن اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں