ترکی نو بیاہتا جوڑے فتح اللہ اور عذرا نے اپنی شادی میں بارات کا کھانا اپنے دوستوں کے دینے کے بجائے شامی پناہ گزینوں کو دیا۔نو بیاہتا جوڑے نے عروسی لباس میں شامی پناہ گزینوں کو کھانا سرو کیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ترک جوڑے نے اپنی شادی کی ضیافت میں چار ہزار شامی پناہ گزینوں کو کھانا کھلایا۔ترک سرحد کیلیز Kilis میں کئی شامی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو گئے ہیں۔اس سرحدی قصبے کے حالت پر ناویجن اخبار داگ بلادے نے بھی رپورٹ بنائی ہے۔
ترک جوڑے کے والد کے خیال میںشاہانہ ضیافت دراصل پیسے کا ضیاع ہے۔انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ان کی شادی ایک بے لوث ایکٹ کے ساتھ شروع ہوئی۔
Washintone post/UFN