نو جوانوں نے پہاڑی سرنگ کو جانے والا راستہ بند کر دیا

نیچر اور نو جوان نامی تنظیم کے پندرہ نو جوانوں نے مل کر اینگے بو نامی پہاڑ Engeb248fjelletکو جانے والا راستہ بند کر دیا ہے۔ان نو جوانوں کا آپس میں رابطہ ہے جو وہ ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں۔ان کی سربراہی تنظیم کی لیڈر انگر کر رہی ہے۔یہ تنظیم نورڈک مائیننگ کمپنی کے کان کھودنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔کمپنی کئی سال سے اس پہاڑ سے دھاتیں نکالنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔کان سے بچنے والی باقیات ویر ورنگ Ververing کی قریبی جھیل میں پھینک دی جائیں گی جو کہ اس تنظیم کو بالکل پسند نہیں۔تنظیم کی لیڈر انگری نے کہا ہے کہ ابھی ہم لوگوں نے پہاڑکو جانے والے راستے میں درختوں کے تنے اور ایک کاٹ کر رکھے ہیں۔یہاں دن رات لوگ ڈیوٹی دے رہے ہیں کہ ان رکاوٹوں کو نہ ہٹایاجائے۔اس وقت دو ہزار افراداس احتجاج میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔
کمپنی کو نوسد ا ل میونسپلٹی Naustdal میں دھاتیں نکلالنے کے لیے آزمائشی بنیادوں پر پہاڑ میں سنیتیس سوراخ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔مگر تنظیم کے مطابق کان کی کھدائی کے بعد دھات کی باقیات سمندر میں پھینکنے سے آلودگی بڑھنے کا اندیشہ ہے اسلیے اس کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں