پی ٹی آئی کے سابقہ لیڈر شاھد جمیل اوسلو میں معذور بچوں کے لیے ایک خصوصی چیرٹی شو کروا رہے ہیں۔اس سلسلے میں چیرٹی شو میں شرکت کے لیے پاکستان سے شو بزنس کی اہم شخصیت حصہ لینے کے لیے آ رہی ہیں۔یہ چیرٹی شو اوسلو کے علاوہ موس اور ٹرونڈھائم میں بھی کیا جائے گا۔
اوسلو میں یہ شو جمعہ کے روز محفل ریسٹورانٹ میں جبکہ موس میں اتوار کے روز اور ٹرونڈھائم میں سوموار کو متوقع ہے۔
تمام پاکستانیوں سے چیرٹی شوز میں بھرپور حصہ لینے کی درخواست ہے۔