بھارتی ریاست اتر پردیش میں نکاح خواں نے غلط عربی تلفظ پر ہندو دولہا کی مسلمان لڑکی سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل مسلمان لڑکی سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کو اس بات کا پتہ تھا کہ لڑکا ہندو ہے لیکن اس نے اپنے گھر والوں سے یہ بات چھپائی۔ ادھر لڑکے نے بھی خود کو مسلمان ظاہر کیا اور بارات لے کر پہنچ گیا۔
جب نکاح ہونے لگا تو دولہا عربی کلمات سے بالکل ناواقف تھا جس پر نکاح خواں کو شک ہوا۔ نکاح خواں کے کہنے پر دولہا کی تلاشی لی تو اس کے شناختی کارڈ سے انکشاف ہوا کہ وہ ہندو ہے۔ اس کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہا اور باراتیوں کی خوب درگت بنانے کے بعد انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔