نہر سویز میں پھنسے بحری جہاز کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے تک یہ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق نہر سویز میں پھنسے تجارتی بحری جہاز کو نکالنے کا کام جاری ہے،اسوقت نہر سویر میں پھنسے بحری جہاز وں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ نہر سوئز کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ ترسیل دس سے بارہ فی صد تک متاثر ہوسکتی ہے۔دوہزار ٹن وزنی یہ دیوہیکل مال بردار بحری جہاز گزشتہ ہفتے منگل کے روز نہر سوئز عبور کرتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یورپ اور ایشیا کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ بند ہوگئی تھی۔