نیسلے پاکستان نے حال ہی میں پاکستانی کھانوں، حسین قدرتی مناظر اور پاکستان کے قدیم ثقافتی ورثے کے تعارف پر مشتمل کتاب ”ڈائننگ الانگ دی انڈس“ کا اجراءکیا ہے۔اس سے قبل کتاب کی تقریب رونمائی 2019 میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اشتراک سے نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں کی گئی تھی۔ ڈائننگ الانگ دی انڈس گڈفود، گڈ لائف کے نیسلے کے مقصد کا اعتراف اور اس محبت کا عکاس ہے جو پاکستانی عوام کھانوں کو دیتے ہیں۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستان نے کہا” گڈفود، گڈ لائف کے وعدے کے ساتھ نیسلے اپنے بااعتماد اور پسندیدہ برانڈز کے ذریعے غذائی قوت کو متعارف کررہی ہے تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے زندگی کے معیار کو بلند کیا جاسکے۔
ملک کے کونے کونے میں دل کو لبھانے والی روایات اور ذائقوں سے بھرپورپاکستانی کھانے ملتے ہیں اور’ ڈائننگ الانگ دی انڈس‘ کے ذریعے ان میں سے چند ایک کودنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تاکہ دنیا ان سے مستفید ہو اور لطف اندوز ہو۔
کتاب میں پاکستان کے طول عرض پر پکوانوں کو اجاگر کرتے ہوئے کھانے کی مخصوص تراکیب پیش کی گئی ہیں ۔ ہر علاقہ کے اپنے مخصوص کھانے ہوتے ہیں اور اس کتاب میں متعدد پکوانوں اور ان کے ناموں کو نمایاں کیا گیا۔
کتاب کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا” وہ متنوع اور مزیدار پاکستانی کھانوں کو ان کے روایتی ذائقوں کے ساتھ عالمی برادری کو متعارف کرانے کےلئے اس مشترکہ کاوشوں پر نیسلے پاکستان کی شکر گزار ہیں۔کتاب کا آئیڈیا اس وقت میرے پاس آیا جب میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر اور مستقل مندوب کے طور پر پاکستانی کھانوں کی متنوع روایت کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک کو متعارف کرانا چاہتی تھی۔“
انہوں نے کہا ’ڈائننگ الانگ دی انڈس‘ میں جہاں پاکستان کے مزیدار اور ذائقہ سے بھر پور کھانوں کی تراکیب پیش کی گئیں وہی دلکش تصاویر کے ذریعے اس بات کی بھی عکاسی کی گئی ہے کہ پاکستان ایک ایسا ماڈرن ملک ہے جس کی بنیادیں قدیم ترین اور بھرپور ثقافتی ورثے میں ہیں۔ پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کی میری کوششوں کے حصے کے طور پر عالمی سامعین کو کتاب پیش کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے جو جدید سفارتکاری کےلئے ایک اہم عنصر ہے۔ “
گزشتہ سال پاکستان اور سوئز لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 ویں تقریبات کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستانی اور سوئزلینڈ کے مستقل مشنز نے نیویارک میں یو این ہیڈ کوارٹرز میں مشترکہ طور پر کتاب کی تقریب رونمائی کی تھی۔
پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اورسخاوت کی کوئی حد نہیں ہے اور کھانے اس کا ایک بڑا حصہ ہے۔مارکنگز پبلشنگ کی طرف سے شائع کردہ ’ڈائننگ الانگ دی انڈس‘ گڈفود، گڈ لائف کے بارے میں نیسلے کے مقصد کو اجاگر کرتی ہے۔