آربائیدر پارٹی کی سیاستدان اور نائب صد رر ہادیہ تاجک نے ایک نو جوان نارویجن خاتون کو اپنی اسٹیٹ سیکرٹری کا تقرر کیا ہے،پچیس سالہ نینسی نارویجن لبنانی ہیں جو انسانی حقوق کی علمبردار، اسپیکر اور لکھاری ہیں۔نینسی نے اپنی تحریک کا آغاز آمنیٰ بیلے اور صوفیہ سرور کے ساتھ کیا تھا۔
انکی تحریک میں منفی سوشل کنٹرول اور جبری شادیوں اور عزت کی خاطر نو جوانوں پر ظلم کے خلاف آوازماٹھانا بھی شامل تھا۔ہاؤگے سنڈ کے خبار کے مطابق نینسی نے ہادیہ تاجک کی اسٹیٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ہادیہ تاجک نے ملزمتوں اور سماجی محکمہ کے ساتھ ساتھ تعلیمیشعبہ میں انٹیگریشن کو بھی کنٹرول کریں گی۔
ہادیہ تاجک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ہادیہ تاجک نے بتایا کہ انکے والد کو ناروے آتے ہی لوہے اور اسٹیل کی تنظیم نے خوش آمدید کہا اور انہیں کہا کہ آپ بھی ہم میں سے ہو اور آپ ہمارے لیے بیرون نلک سے آنے والے لوگوں کا قیمتی اساسہ ہو۔