نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے پر فرد جرم عائد، کیا الزامات لگائے گئے؟ آپ بھی جانئے

نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ کرنے والے پر فرد جرم عائد، کیا الزامات لگائے گئے؟ آپ بھی جانئے

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دومساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پر فردجرم عائد کر دی گئی ہے جس میں اس پر 50لوگوں کے قتل اور 39اقدام قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اے بی سی آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”اس کے علاوہ بھی دہشت گرد پر دیگر کئی طرح کے الزامات بھی عائد کیے جائیں گے تاہم ان الزامات پر تاحال غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کے خلاف کرائسٹ چرچ ہائی کورٹ میں کل مقدمے کی اگلی سماعت ہو گی۔ ملزم کو عدالت لیجانے کے بجائے اسے جیل میں رکھتے ہوئے وہیں سے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے اس کی عدالت میں حاضری یقینی بنائی جائے گی اور ویڈیو لنک کے ذریعے ہی وہ عدالت میں خود اپنی نمائندگی کرے گا، کیونکہ اس نے کسی وکیل کی بجائے اپنا مقدمہ خود لڑنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ 15مارچ کو گرفتار کے بعد سے دہشت گرد کو آکلینڈ کی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں