جمعرات کے روز اوسلو کے علاقے گرینسن میں ایک خبروں کے اسٹال کے ملازمین کی دو افراد نے پٹائی کر دی۔یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب دوکان کے ملازمین نے دو افراد کو چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔دونوں چوروں نے دوکان کے ملازمین کی پٹائی کی اور فرار ہو گئے۔اس واقعہ کی رپورٹ پولیس کو دی گئی۔پولیس نے نارویجن اسمبلی کے علاقے سے بعد ازاں ایک گھنٹہ کے بعد چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس آپریشن آفیسر Tor J248kling تھور کے مطابق انہیں جمعرات کے روز دوپہر کے پونے ایک بجے اس واردات کے بارے میں فون موصول ہوا۔شکائیت کرنے والے نے بتایا کہ انہوں نے دوکان پر دو چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔جس پر انہوں نے ملزموں کی پٹائی کی اور پارلیمنٹ کے علاقے کی سمت فرار ہو گئے۔بعد ازاں پولیس نے ایک قریبی ہوٹل سے چار مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
NTB/UFN