نیٹ پر خبریں پڑہنے کی فیس

کئی نیٹ اخبارات صارفین کو خبریں دینے کی فیس چارج کرتے ہیں۔اب حکومت کا نشریاتی ادارہ این آر کے بھی قیمتاً خبریں دے گا۔یہ بات این آر کے چینل کے ترجمان کور اسٹائن Kårstein Eidem Løvaas نے میڈیا سے کہی۔آج ٹی وی کی فیس صارفین سال میں دو مرتبہ ادا کرتے ہیں۔اس رقم سے این آر کے کا چینل خبریں بھی فراہم کر سکتا ہے۔ناروے کے کئی اخبارات نیٹ پرقیمتاً خبریں فراہم کرتے ہیں۔
چینل این آر کے سب سے پہلے ٹی وی اور ریڈیو پر خبریں نشر کرے گا۔ایک مقامی اخبارسے ترجمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پرخبریں پڑھنے کی قیمت ایسے ہی ادا کی جائے گی جس طرح بیشتردوسرے اخبارات وصول کرتے ہیں۔
اسمبلی میں دائیں پارٹی اور فریم سکرت پارٹی نے اس تجویز کی بھرپورحمائیت کی۔ترجمان کور اسٹائن کا کہنا ہے کہ این آر کے دوسرے چینلز کو مفت خبریں فراہم کرنے پر خبردار کرتا ہے کہ وہ مفت خبریں نہ دے۔جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ہم خبریں فراہم کرنے کی روائتی اہمیت سے واقف ہیں۔
جبکہ چینل کے سربراہ تھورکے خیال میں اس تجویز پر عمل کرنے سے اس چینل پر منفی اثرپڑے گا۔
NRK/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں