نیپال اور ہندوستان کے زلزلہ متاثرین سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اقلیتی سیل) کے چیرمین خورشید احمد سید کا اظہار ہمدردی

نئی دہلی، 29اپریل (یوا ین آئی) نیپال اور ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے بھیانک زلزلے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اقلیتی سیل) کے چیرمین خورشید احمد سید نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کانگریس پارٹی اور اقلیتی سیل متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک نیپال میں جس طرح کی تباہی آئی ہے ہمارا فرض ہے کہ مصیبت کی اس نازک حالت میں ہم ان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر ان کے دکھ کو کم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سانحے کسی ذات، مذہب،علاقہ یا ملک سے وابستہ نہیں ہوتے بلکہ سب کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ متاثرین کو حادثہ سے ابرنے میں مدد کریں۔
مسٹر خورشید نے کہا کہ یہ سانحہ ہمیں بہت کچھ یاد دلایاتا ہے اور یہ بھی سبق دیتا ہے کہ کوئی بھی حادثہ ذات مذہب علاقہ پر نہیں آٹا بلکہ اس علاقے میں رہنے والا سب پر آتا ہے اسی لئے ہمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پامال نہیں ہونے دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نیپال کی ہمیشہ سے مدد کرتا آیا ہے اور اس وقت ہندوستانی حکومت اسی خوشگوار روایت کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دائرہ زیادہ وسیع کریں ۔ امدادی اور بچاؤ و راحت کے پروگرام کے دائرے کو بڑا کریں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیپال میں مدد بہم پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں زلزلہ، طوفان اور بارش سے ہونے والی تباہی کی طرف بھی توجہ دے۔ کیوں کہ ملک کے کسان اور غریب افراد انتہائی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زلزلے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی روح کی شانتی کے لئے دعا کی۔ زخمیوں کیلئے اظہار ہمدردی بھی اور ساتھ یہی دعا بھی کی کہ اللہ انہیں جلد از جلد صحتیاب کرے۔
دریں اثنا دہلی پردیش کانگریس کمیٹی (اقلیتی سیل) کے چیرمین علی مہدی نے بھی نیپال اور ہندوستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لئے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی وہ اس تباہ کن حالت میں نیپالی عوام کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مصیبت ہمیں دوسروںکی دکھ اور تکلیف کا احساس کراتا ہے اور ہم پرفرض ہے کہ دکھ کے اس لمحے میں ہم انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔
نوجوان لیڈر نے کہاکہ نیپال کے ساتھ ہندوستان کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے سے تباہی ہوئی ہے۔ خاص طور پر ملک کے کسان جو بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے پہلے ہی پریشان ہیںموجودہ وقت میں بارش اور طوفان نے ان کی کمر اور توڑ دی ہے۔ ہمیں ان کی بھی مدد کے لئے آگے آنا چاہئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔ 1710

اپنا تبصرہ لکھیں