وارڈن نے ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

وارڈن نے ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی

ایس پی ٹریفک کی جانب سے بد زبانی اور دھمکیاں دینے پر ٹریفک وارڈن نے تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔

وارڈن محمد اویس نے تھانہ مزنگ لاہور میں ایس پی ٹریفک حماد رضا قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔ وارڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ واش روم جانے پر ایس پی ٹریفک نے اسے فحش گالیاں اور نوکری سے برخاست کرانے کی دھمکی۔

وارڈن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایس پی ٹریفک جب ہتھے سے اکھڑے تو موقع پر موجود دکانداروں اور وکلا نے انہیں روکا اور کہا کہ آپ زیادتی کر رہے ہیں۔ وارڈن نے کہا ہے کہ اس نے یہ معاملہ فوری طور پر سی ٹی او لاہور کے گوش گزار کیا لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس کے باعث وہ اندراج مقدمہ کی درخواست کر رہے ہیں۔ وارڈن محمد اویس نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایس پی حماد رضا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے انصاف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں