پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ والدہ کی میت کی تدفین کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں۔
ہم نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پے رول پر رہائی کے بعد بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو دونوں بھائی آبدیدہ ہو گئے ۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد دونوں بھائیوں کے درمیان دوسری مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ دونوں بھائیوں کے درمیان اس وقت رابطہ ہوا تھا جب ن لیگ کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان عطا اللہ تارڑ نے جیل میں میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔