میر MIR کی تنظیم واہل اسکول میں والدین کی تنظیم فاؤ FAU کے ساتھ مل کر بچوں کو نارویجن میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء کے لیے ہوم ورک کرنے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ نیز بنیادی کمپیوٹر اور ریاضی کے کورسز بھی مفت کروائے جاتے ہیں۔
میر ایک رضاکارانہ تنظیم ہے جو خاندانوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔یہ کورس اسی بارے میں ہے اور اسے والدین کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔لہٰذا آپ خود اس میں حصہ لینے کا فیصلہ کریں۔
اس پیشکش کو پیرنٹس ایرینا کہا جاتا ہے۔یہ کورس اس وقت شروع کیا جائے گا جب اس میں والدین کی کافی تعداد رجسٹریشن کروا دے گی۔اس کورس میں محدود نشستیں ہیں اس لیے اس کورس میں حصہ لینے کے لیے جلد از جلد رجسٹریشن کروائیں۔جب آپ اس کورس میں حصہ لیں گے ہم آپ کے بچوں کی دیکھ بھال کی سہولت دیں گے اور بچوں کے لیے کھیل اور سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی دیں گے۔
یہ کورس جمعرات کی شام استڑلنگ ہاؤس Sterling hus kl 18.30…17.00 میں ہو گا۔