والی بال میچ کے دوران فائرنگ ، تماشائی قتل

والی بال میچ کے دوران فائرنگ ، تماشائی قتل

تھانہ نواب کی حدود طوئے پنیالہ میں والی بال میچ کے دوران تین نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان نے فائرنگ کرکے تماشائی کوقتل کردیا حملہ آور فرار ہوگئے،نعمان شاہ والی میچ دیکھ رہا تھا نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ نواب کی حدود طوئے پنیالہ میں تین مسلح نقاب پوش ملزمان نے پیرنعمان علی شاہ ولد امیر شاہ سکنہ پیر خاکی شاہ پنیالہ کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ طوئے پنیالہ میں والی بال کا میچ دیکھ رہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں نعمان شاہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔\

اپنا تبصرہ لکھیں