شچ کہتے ہیں کہ سیاست کا نہ کومذہب ہوتا ہے نہ کوئ ایمان اور نہ کوئ زبان , گو نواز گو کےنعروں اور طویل تعطل کے بعد بالآخر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فریقین کے مابین مذاکرات کا حتمی راﺅنڈ کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت کی جانب سے یہ شرط بھی رکھی گئی تھی کہ مذاکرات کے آغاز سے قبل تحریک انصاف شہر بند کرنے کے اعلان کو واپس لے
مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں ردوبدل کرنے کی
درخواست بھی کی گئی ہے۔ حکومت کا موقف تھا کہ سخت موقف اختیار کرنے والے رہنماﺅں کو مذاکراتی ٹیم کا حصہ نہ بنایا جائے لہٰذا تحریک انصاف کی نئی مذاکراتی ٹیم میں چند چہروں کی تبدیلی نظر آئے گی۔