ورلڈ کپ میں موجو د سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ کتنے سال کی بچی نے ڈیزائن کی ؟ دلچسپ خبر سامنے آگئی

ورلڈ کپ میں موجو د سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ کتنے سال کی بچی نے ڈیزائن کی ؟ دلچسپ خبر سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ سٹیج کے میچز کا سلسلہ جاری ہے جس میں سکاٹ لینڈ نے اپنے پہلے دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور اب کرکٹ مداحوں کی نظریں اس ٹیم پر جم گئی ہیں ۔سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ کے حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آگیا ۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم کی کٹ کسی معروف ڈیزائنر نے نہیں بلکہ ایک 12سالہ بچی نے ڈیزائن کی ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچی ان کی ٹیم جیسی وردی پہنے اپنی ٹیم کی سپورٹ کے لیے ٹی وی کے آگے موجود ہے ۔اس کے بارے میں بتا یا کہ یہ بچی سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی کٹ ڈیزائنر ہے ، سکاٹ لینڈ کرکٹ نے 12سالہ ربیکا ڈاﺅنی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں