.
وزن کم کرنے کی کوشش کرتے لوگ اکثر ایسی غلطیاں کرتے ہیں جو ان کی توجہ اصل مقصد سے ہٹا دیتی ہیں اور وہ جلد مایوس ہو کر موٹاپا کم کرنے کی کوشش ترک کر بیٹھتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں سب سے پہلی غلطی یہ ہے کہ ایسے لوگ اپنا وزن ناپنے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ورزش سے قبل اور ورزش کے بعدہی نہیں بلکہ دن میں کئی کئی بار اپنا وزن چیک کرتے ہیں اورانہیں فوری نتائج نظر نہیں آتے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں۔
دوسری غلطی یہ ہے کہ لوگ مناسب حد تک کسرت نہیں کرتے اور کم وزن اٹھاتے ہیں۔ مناسب وزن اٹھانے سے ہی جسم میں مجموعی طور پر بہتری آتی ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے۔ خواہ آپ پیٹ اور رانوں کی چربی کم کرنا چاہ رہے ہوں، اس میں بھی جم میں کڑی ورزش لازمی ہوتی ہے۔3
تیسری غلطی لوگ یہ کرتے ہیں کہ وہ ایسی خوراک لینے لگتے ہیں جس میں چکنائی کم ہوتی ہے یا سرے سے نہیں ہوتی۔اس طریقے سے وزن کم تو ہو جائے گا مگر مستقل نہیں ہو گا اور جب آپ نارمل خوراک کی طرف آئیں گے، وزن بھی واپس آنا شروع ہو جائے گا۔
چوتھی غلطی مناسب مقدار میں پروٹین نہ لینا ہے۔ اس صورت میں وزن تو کم ہوتا ہے مگر ساتھ ہی لاغری اور کمزوری بھی آتی ہے جو الٹا نقصان کا سبب بنتی ہے۔