معروف امریکی گلوکارہ چیر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔گلوکارہ نےسرسبز اور صاف پاکستان کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے ہاتھی کاون کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی میں کردار ادا کرنے پر امریکی گلوکارہ کی تعریف کی اور امریکی گلوکارہ کو ماحول کےتحفظ میں حکومتی اقدامات میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم نے گلوکارہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاون نے 35 سال تک اسلام آباد پاکستانی عوام کو خوشی فراہم کی ہے۔امریکی گلوکارہ نے سرسبز اور صاف پاکستان کےلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم کو ماحول دوست اقدامات کےلئے اپنی تنظیم کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔