وزیراعظم کے حکم پر چینی افغانستان سمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو گیا ۔چینی بحران میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کی جانب ایک اور قدم، برآمد کے نام پر چینی افغانستان سمگل کرنیوالوں سے متعلق وزیراعظم کے حکم پر انکوائری کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔نجی نیوز چینل سما کے مطابق چینی بحران کے پردہ نشینوں کو بے نقاب کرنے کیلئے سربراہ انکوائری کمیشن واجد ضیاکو ٹاسک سونپا گیا ہے، شوگر ملز سے کتنی چینی نکلی اور کتنی برآمد ہوئی، فارنزک آڈٹ سے سب پتہ چل جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت بعض وزرا نے 70 فیصد تک چینی افغانستان اسمگل کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔