وزیراعظم ہاؤس، اضافی پروٹوکول اور گورنر ہاؤسز استعمال نہ کرنے سے سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ تحریک انصاف کے بڑے ناقد حبیب اکرم کے انکشاف نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دئیے

وزیراعظم ہاؤس، اضافی پروٹوکول اور گورنر ہاؤسز استعمال نہ کرنے سے سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ تحریک انصاف کے بڑے ناقد حبیب اکرم کے انکشاف نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دئیے

 ملک میں عام انتخابات ہوئے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت بن کر سامنے آئی اور اب پوری قوم عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کی منتظر ہے۔

عمران خان نے عام انتخابات میں جیت کے بعد فاتحانہ تقریر کی تو اس میں انہوں نے ناصرف اپنے سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا بلکہ وزیراعظم ہاﺅس استعمال نہ کرنے، اضافی پروٹوکول نہ لینے اور ملک کے چاروں گورنر ہاﺅسز کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا۔

عمران خان کے اس اعلان کو تو بہت سراہا جا رہا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر عمران خان ان باتوں پر عمل کریں تو ملک کو سالانہ کتنی بچت ہو گی؟ تحریک انصاف کے بڑے ناقد حبیب اکرم کے انکشاف نے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں کہ حکومتی اللوں تللوں پر قوم کا پیسہ کس بے دردی سے بہایا جاتا ہے۔

حبیب اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”عمران خان کے وزیراعظم ہاو¿س استعمال نہ کرنے سے سالانہ 180 کروڑ کی بچت ہو گی۔ اضافی پروٹوکول استعمال نہ کرنے سے سالانہ 113 کروڑ روپے کی بجت ہو گی، ملک کے چاروں گورنر ہاﺅس استعمال نہ کرنے سے سالانہ 320 کروڑ روپے کی بچت ہو گی اور بھی بہت سی بچتیں کر کے ہم اپنے قرضوں سے جان چھڑا سکتے ہیں۔“

اپنا تبصرہ لکھیں