وزیر امیگریشن کا نیا مشورہ پناہ گزینوں کے فنگر پرنٹس دس سال کے لیے محفوظ….
وزیر امیگریشن سلوی Sylvi Listhaug نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ناروے کو دھوکہ دینے والے لوگوں سے نمٹنے کے لیے پناہ گزینوں کے فنگر پرنٹس دس سالوں کے لیے پولیس کے پاس محفوظ رہیں گے۔ یہ مدت موجودہ قوانین سے دوگنی ہے۔
اس طرح پولیس کو ایسے پناہ گزینوں کو چیک کرنے میں سہولت ہو گی جو ناروے سے دھوکہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور محکمہء پولیس کو اسیے لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ مل جائے گا۔
اس مشورہ پر ڈیجیٹل شعبہ کے ڈائیریکٹر بیورن ایرک direkt248r Bj248rn Erik Thon.نے جملہء معترضہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی قانون بنانے کی ٹھوس بنیاد ہونی چاہیے۔اس لیے کہ ایک پناہ گزین کو ناروے میں سات سال بعد نارویجن پاسپورٹ مل جاتا ہے ۔ایسی صورت میں تین برس ذائد اس شخص کے فنگر پرنٹس محفو ظ رکھنے کا کیا فائدہ؟
ناروے میں رہنے والے نارجنوں کے فنگر پرنٹس پولیس محفوظ نہیں رکھتی ۔یہ ایک قسم کی ب ے جا مداخلت ہے۔یہ بات بیورن نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہی۔
NTB/UFN