ناروے کے وزیر ثقافت عابد راجہ نے وابئی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے فلاحی،ثقافتی اور کھیلوں کی تنظیموں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے مزید ایک ارب کراؤن کے امدادی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ثقافت نے اس امدادی پیکج کا اعلان جمعرات کو کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ امدادی رقم یکم ستمبر سے لے کر اکتیس دسمبر تک کے درمیانی عرصہ میں فلاحی تنظیموں کے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے دی جائے گی۔ کھیلوں اور فلاحی تنظیموں کو پہلے ہی ایک اعشاریہ ستاسی ارب کراؤن کی گرانٹ دی جا چکی ہے۔ ارباب اختیار نے پیکج نمبر دو کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔
اس سسلسلے میں وہ تنظیمیں جنہوں نے اپنے کیمپ کینسل کیے ہیں اور ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن کا نقصان ہوا ہے انہیں فنڈز دینے کے لیے فوقیت دی جائے گی۔
اس وجہ سے تنظیموں کو مزید متوقع آمدن مل سکتی ہے یہ بات عابد راجہ نے اپنی تقریر میں کہی۔
ادائیگی کا طریقہ کار
یکم نومبر سے رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا۔سب سے پہلے ان تنظیموں کو ادائیگی کی جائے گی جنہوں نے اپنے پروگرام جزوی طور پہ بند کیے تھے۔ انہیں متوقع آمدن کا ستر فیصد حصہ ادا کیا جئے گا۔جبکہ وہ تنظیمیں جنہوں نے اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کر دی تھیں انہیں پچاس فیصد تک کی ادائیگی کی جائے گی۔
کھیل اور چقافتی سرگرمیوں کی تنظیمیں وبائی مرض کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مہارت رکھتی ہیں اس لیے ہم ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس لیے ایسی سرگرمیاں جو کہ مکملل طور پر بند کر دی گئی تھیں ان کے لیے تھوڑی ٹھوڑی رقم ادا کی جائے گی۔
اگلے سال سے کھیل اور فلاحی تنظیموں کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جائے گی اس لیے سوموار کے روز ان دونوں شعبوں کے درمیان مذاکرات کیے جائیں گے۔
NTB/UFN