وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق انتقال کر گئے، انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے شیخ رشید کی طرف سے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ ” میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے ہیں”۔
شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی، وزیر داخلہ نے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔