ومبلڈن چیمپین شپ کی منسوخی، انعامی رقم سے متعلق ایسا شاندار اعلان کر دیا گیا کہ کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

ومبلڈن چیمپین شپ کی منسوخی، انعامی رقم سے متعلق ایسا شاندار اعلان کر دیا گیا کہ کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے

آل انگلینڈ لان ٹینس کلب نے رواں سال کورونا وائرس کے باعث منسوخ ہونے والی ومبلڈن چیمپین شپ کی 10 ملین پاﺅنڈ کی انعامی رقم ایونٹ میں شریک 620 کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ومبلڈن کی انعامی رقم تقسیم کرنے کے فیصلے کو کھلاڑیوں نے قابل ستائش عمل قرار دیدیا ہے، پاکستانی سٹار عصام الحق کہتے ہیں کہ ومبلڈن ٹینس کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، انعامی رقم کی تقسیم کا اعلان اچھا ہے جس سے کھلاڑیوں کو بھی ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ومبلڈن چیمپین شپ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے، یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ دیگر کھیلوں کے کئی مقابلے بھی منسوخ ہوئے جبکہ ایشیاءکرکٹ کپ بھی منسوخ ہو چکا ہے اور رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ منسوخ ہونے کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں