اردو فلک ڈاٹ نیٹ نیوز ڈیسک نمائندہء خصوصی
اوسلو میں ایف ایچ فنکشن ہال وولے بیک میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی سالانہ تقریب ہوئی۔تقریب کا آغاز صدر وومن گروپ محترمہ غزالہ نسیم نے کیا۔انہوں نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور پچھلے آٹھ برسوں میں کی جانے والی کارکردگی پر مختصراً روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ اب دوسرے افرادکو بھی اس فلاحی تنظیم کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔انہں نے بتایا کہ ہمارا مقصد ضرورت مندبچوں کوجن کے الدین کسی وجہ سے انکی دیکھ بھال ٹھیک سے نہیں کر پاتے انہیں انہی کا کلچر رکھنے والے الدین مہیاء کرنا ہے۔تاکہ انکی تربیت ان کے کلچر کے مطابق ہو۔
اس سلسلے میں تنظیم کئی خاندانوں کو بارنے وارن بچوں کے ادارے ک قوانین سے متعلق خصوصی کورسز بھی کر وا چکی ہے۔جبکہ جو والدین بچے گود لینا چاہتے ہیں انہیں رہنمائی بھی دیتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جن خاندانوں کے بچے بچوں کی دیکھ بھال کا ادارہ لے جاتا ہے انہیں قانونی مشاورت اور مشورے بھی فری میں دیتے ہیں۔جبکہ اس سلسلے میں کئی خاندان اور انکے عزیز اردو فلک ڈاٹ نیٹ سے بھی رہنمائی کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ اس کی مزید تفصیلات اردو فلک ڈاٹ نیٹ فری سروسز میں موجود ہیں۔
اس کے علاوہ انٹر کلچرل وومن گروپ کے پلیٹ فارم سے فری نارویجن زبان کے کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔پچھلے برس گروپ نے قومی ادارے اے او ایف کے ساتھ مل کر پانچ مختلف مقامات پر کلاسز لی تھیں۔جبکہ ایک اسکول اور ریفیوجی کیمپ میں بھی تنظیم کے پراجیکٹس کروائے گئے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ تارکین وطن خواتین کی صحت ،ملازمت اور سماجی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی اور سیمینار اور کانفرنسیں بھی کروائی جاتی ہیں۔
وومن گروپ مختلف دوسری تنظیموں کے ساتھ مل کر بھی کام کرت تی ہے جن میں خواتین کی تنظیم ایمی،کف ، امدی اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ بھی شامل ہیں۔ تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین نے بتایا کہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ نے تنظیم کی رپورٹنگ کے سات ساتھ ممبرز بنوانے ، اطلاعات اور تقریبات کے اشتہارات دینے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک متعارف کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کئی خاندان یونان اور اسپین سے ہمارے فری کورسز کے بارے میں سائٹ سے پڑھ کر یہاں آئے اور انہوں نے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کو یورپ میں امیگریشن قوانین کی خبریں دینے والی سب سے بڑی ویب سائٹ قرار دیا۔
اس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔جس میں حاضرین کی تو اضع موقع پر تیار کردہ تازہ اور گرم کھانے سے کی گئی۔کھانے کے وقفے کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کے لیے نئے عہدے داروں کے نام لیے گئے۔کئی خواتین نے تنظیم کی انتظامیہ کمیٹی میں شمولیت کی حامی بھری۔جبکہ نارویجن مہمان لیو نے تنظیم کی الیکشن کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی۔جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔غزالہ نسیم نے کہا کہ یہ کمیٹی اگلے برس سے کام کرے گی۔
source: urdufalak.net news desk