وہ اسلامی ملک جس نے اسرائیل کے ایک اور اسلامی ملک پر حملے کی حمایت کردی، یہ کون سا ملک ہے؟ جانئے

وہ اسلامی ملک جس نے اسرائیل کے ایک اور اسلامی ملک پر حملے کی حمایت کردی، یہ کون سا ملک ہے؟ جانئے

وہ اسلامی ملک جس نے اسرائیل کے ایک اور اسلامی ملک پر حملے کی حمایت کردی، یہ کون سا ملک ہے؟ جانئے

اسرائیل امت مسلمہ کا بدترین دشمن ہے اور کسی بھی مسلم ملک سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے کسی اسلامی ملک پر حملے کی حمایت کر سکتا ہے، لیکن مشرق وسطیٰ کے ایک اہم اسلامی ملک نے یہ کام کر دکھایا ہے۔

ویب سائٹ ’فرنٹ نیوز‘ کے مطابق شام میں واقع ایرانی اڈوں پر گزشتہ رات ہونے والے اسرائیلی حملے کی بحرین نے حمایت کردی ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ خطے کا ہر ملک، بشمول اسرائیل، اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ اس طرح ان کا ملک عرب خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے شام میں ایرانی اڈوں پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کی ہے۔

بحرینی وزیری خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ”جب تک ایران اس خطے میں سٹیٹس کو کی خلاف ورزی کررہا ہے اور اپنی افواج اور میزائلوں کے ساتھ دیگر ممالک میں دخل اندازی کررہا ہے تو خطے کا ہر ملک، اسرائیل سمیت، اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اپنے لئے خطرہ بننے والے ذرائع کو تباہ کرسکتا ہے۔“

واضح ر ہے کہ گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ گولان کی پہاڑیوں پر قائم اس کی فوجی چوکیوں پر ایرانی القدس فورس نے 20 راکٹ فائر کئے۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ ان میں سے متعدد راکٹ اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم ’آئرن ڈوم‘ نے راستے میں تباہ کردئیے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور بعد ازاں اسرائیلی فوج نے شام میں درجنوں مبینہ ایرانی فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 23 سال کے دوران یہ سب سے بڑا فوجی آپریشن تھا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں ایرانی فوجی اڈوں پر کئے گئے اسرائیلی حملے میں 15افرادہلاک ہوئے جن میں سے 8 ایرانی تھے۔

اسرائیل ایران کو اپنا سب سے بڑادشمن اور حزب اللہ کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتا ہے۔ا س کی جانب سے پہلے بھی شام میں ایرانی اہداف اور حزب اللہ پر حملے کئے جاچکے ہیں لیکن تازہ ترین حملہ سب سے بڑا قرار دیا جارہاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں