وہ بھارتی اداکارہ جو کاجول سے پہلے” دل والے دلہنیا لے جائیں گے” میں کام کرنیوالی تھی لیکن 19 سال کی عمر میں ہی بالکونی سے گر کر چل بسیں

وہ بھارتی اداکارہ جو کاجول سے پہلے

بالی ووڈ میں باصلاحیت فنکاروں کی کمی نہیں تاہم کچھ فنکار ایسے بھی گزرے ہیں جو شوبز کے افق پر بہت تھوڑے وقت کے لیے چمکے مگر قابلیت کی ایسی روشنی چھوڑی کہ ان کے مداح آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔آج ہم ذکر کررہے ہیں ایک ایسی بھارتی ادکارہ کا جو کاجول سے پہلے مشہور زمانہ فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” میں کام کرنے والی تھیں مگر بدقسمتی سے بالکونی سے گرکر چل بسیں۔

اداکارہ دیویا بھارتی محض انیس سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئیں تاہم اس مختصر عمر میں انہوں نے وہ نام کیا جو بہت سے لوگوں کو ان سے ڈبل زندگی میں بھی میسر نہیں آسکا۔ انہیں بالی ووڈ میں تیزی سے ترقی کرنے والی اداکارہ مانا جاتا ہے۔  لیکن ان کی زندگی اور کیریئر ایک ایسے وقت میں ختم ہوا جب وہ ابھی اپنی کامیابیوں سے محظوظ ہونا شروع ہوئی تھیں۔

اس اچانک موت نے جہاں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا وہیں ان کے کچھ وعدے بھی ادھورے رہ گئے۔ بالی ووڈ کے امو ر پر لکھنے والے مقبول مصنف جے دیپ سنگھ گل لکھتے ہیں کہ دیویا  1994میں آنے والی فلم لاڈلہ میں شیتل جیٹلی  ،1993 میں فلم ڈر میں  کرن  اور 1995میں  آنے والی فلموں ہم آپ کے ہیں کون اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کام کرنے کے معاہدے کرچکی تھیں تاہم وقت نے انہیں مہلت نہ دی اور مذکورہ فلموں میں ہیروئنوں کو بدلنا پڑا۔

انہوں نے 1992 میں صرف اٹھارہ سال کی عمر میں ایک سال میں بارہ فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں میں کالوہا منوایا۔

وہ 25فروری 19974 کو پیدا ہوئیں اور 5اپریل 1993 کو چل بسیں۔

ان کی مقبول فلموں میں دل کا کیا قصور، شعلہ اور شبنم، دل ہی تو ہے ، دیوانہ ، جان سے پیارا، گیت اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں