بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ نے کتے کے گوشت کے کاروبار پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس اقدام پر جانوروں کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔شمال مشرقی ریاست نے جانورں کی فلاح کے لیے کام کرنے والے گروپس کی مہم اور مطالبات کے بعد کتے کے گوشت کے کاروبار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔