مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا نے لڑکیوں کے شارٹ سکرٹس پہننے اور لڑکوں کے عوامی مقامات پر شرٹ لیس گھومنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
کمبوڈیا کی پارلیمنٹ میں اس پابندی کے حوالے سے ایک تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی شارٹ سکرٹس پہننا اور لڑکوں کا شرٹ لیس گھومنا جنسی تشدد کو بڑھاوا دیتا ہے اس لیے اس پر پابندی عائد کی جائے۔
اس تجویز کو اکثر ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد ہی یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گی۔ یہ قانون سازی ہونے کے بعد پولیس کو شارٹ سکرٹس پہننے والی لڑکیوں اور شرٹ لیس گھومنے والے لڑکوں کے خلاف کارروائی کا اختیار مل جائے گا۔ تجویز دی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پہلے جرمانہ کیا جائے گا لیکن بار بار کی خلاف ورزی کرنے والے کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔