19سالہ اسرائیلی ماڈل یائیل شیلبیا کو 2020ءکا خوبصورت ترین چہرہ قرار دے دیا گیا۔ڈیلی سٹار کے مطابق اسرائیل میں ہر شہری کے لیے فوجی ٹریننگ لینا لازمی ہے اور یائیل شیلبیا بھی اس وقت لازمی فوجی ٹریننگ لے رہی ہیں، جب انہیں دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دیا گیا۔ وہ گزشتہ سال اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔
ٹی سی کینڈلر کی اس ’دنیا کے 100خوبصورت ترین چہروں‘کی سالانہ فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد یائیل کا کہنا تھا کہ ”میں کبھی کسی چیز میں پہلے نمبر پر نہیں آئی۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر آنا بہت ہی خوشگوار احساس ہے۔ “ یائیل 2017ءسے اس فہرست کا حصہ بنتی آ رہی ہے۔ 2017ءمیں وہ14ویں نمبر پر خوبصورت ترین عالمی چہرہ قرار دی گئی تھی۔ 2018ءمیں وہ تیسرے، 2019ءمیں دوسرے اور اب بالآخر 2020ءمیں پہلے نمبر پر دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ قرار دی گئی ہے۔ یائیل نے اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور مبینہ طور پر وہ ارب پتی ہونشو سومنر ریڈسٹون کے35سالہ پوتے برینڈن کورف کے ساتھ تعلق میں ہیں۔