) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کئی دہائیوں کے بعد بدترین برفباری ہو رہی ہے سمندری طوفان کے ساتھ برفباری اور تیز ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ ڈالے، کئی انچ برف پڑنے سے ہزاروں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں۔ برفانی طوفان کے باعث میڈرڈ شہر کی ٹرین سروس معطل اور ایئرپورٹ بھی بند کر دیا گیا ہے ۔
میڈرڈ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت منسوخ جبکہ ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
میڈرڈ ایمرجنسی سروسز کی مدد کے لئے فوج کے ایمرجنسی یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہےجبکہ فوجی اہلکار سڑکوں پر پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔