سعدیہ عباسی کا تعلق اسلام آباد پاکستان سے ہے وہ ایک منجھی ہوئی ایکٹو صحافی ہیں اور آجکل دبئی میں مقیم ہیں- وہ الیکٹرانک میڈیا سے منسلک ہیں اور ساتھ ہی کنسٹرکشن بزنس سے بھی وابستہ ہیں- سعدیہ عباسی نے اپنے ذرخیز ذھن کو مثبت انداز میں استعمال کرتےہوے ایک ایسا انوکھا کام کیا ہے کہ جس سے ان کے نام کو چار چاند لگے وہاں پاکستان کا نام بھی بلند ہوا- سعدیہ عباسی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے کو اردو زبان میں ڈھال کے پروڈیوس کیا ہے جس پر ان کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی پروڈکشن وائرل ہو چکی ہے – یو اے ای کی گولڈن جوبلی کے موقع پر امارتیوں کے لیے یہ ایک منفرد تحفہ ہے جودونوں ممالک کی دیرینہ دوستی میں مزیداضافہ کریگا-
پاکستان قونصلیٹ دبئی کے تعاون سے معروف صحافی سعدیہ عباسی کا اعزازہے کہ انہوں نے یو اے ای کا قومی ترانہ اردو میں بنا ڈالا جسے حکومت پاکستان نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے حکومتی سطح یہ ترانہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یو اے ای کے وزیر خارجہ عزت ما آب عبداللہ بن زید کو پیش کیا ۔ حکومت یو اے ای نے اس کاوش کو بے حد سراہا اور پہلی مرتبہ یو اے ای حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ اور سفارت خانہ یو اے ای کی جانب سے ٹویٹر پر داد و تحسین بھی دی گئی ۔
اس ترانے کے ڈائیریکٹر ارسلان ستّی، گلوکار راحت فتح علی خان اور پروڈیوسر سعدیہ عباسی ہیں جنھوں نے اس ترانے کو یو اے ای کی تمام ریاستوں میں فلمایا ۔ یو اے ای کے تمام سیاحتی مناظر کے ساتھ ساتھ جدید ترین کیمروں کی مدد سے دوبئی ایکسپو ، یو اے ای سپیس سینٹر دوبئی میریکل گارڈن ، راس الخیمہ زپ لائن ، شیخ زید مسجد ، شارجہ میوزیم ، اور عجمان اور فجیرہ کی سیر گاہیں فلم بند کی گئی ہیں ۔ اس ترانے کی زیادہ تر شوٹنگ ہیلی کاپٹر اور ڈرون کیمروں کی مدد سے کی گئی دوبئی ایئر شو کے خصوصی مناظر یو اے ای کی انسداد کرونا مہم اور ویکسین کی فراہمی ، اور یو اے ای کے خلائی مشن کے خصوصی مناظر وڈیو کا حصہ ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا میں اس ترانے کو خصوصی پزیرائی ملی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یو اے ای میں تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں ، سوشل سینٹرز ، پاکستان بزنس قونصل دوبئی و ابوظہبی ، پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی اور پاکستانی کمیونٹی نے اس کاوش کو سراہا ہے یہ کہنا بے جا نا ہو گا کہ اس ترانے نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو متحد اور ان کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے-
ترانے کے ڈائریکٹر ارسلان ستّی کا کہنا ہے کہ پاکستان قونصلیٹ دوبئی کی اس کاوش سے امارات میں مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے امید ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اپنے اعلی کردار ، قابلیت اور انتھک محنت سے دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کرتی رہے گی۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے اس ترانے کو دیکھا اور شیئر کیا ہے- سعدیہ عباسی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان جرنلسٹس فورم کی ایگزیکٹو رکن ہیں – ان کی اس کاوش پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر اشفاق احمد اور دیگر اراکین نے انہیں مبارکباد دی ہے جبکہ پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے –