مدافعتی نظام کی صحت مندی کے لیے نیند، ورزش اور ذہنی دباﺅ کو کم سے کم رکھنا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے تاہم اس کے لیے کچھ غذائی اجزاءبھی انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹر جیمز ڈی نکولینٹونیونے اپنی نئی کتاب ’دی امیونٹی فکس‘ میں ایسے 10غذائی اجزاءبیان کیے ہیں جن کی کمی کو جسم میں پورا کرنے سے آپ انفیکشن اور کورونا وائرس جیسی وباﺅ سے بچ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ان اجزاءمیں سیلینیم، بلیک ایلڈربیری، وٹامن ڈی، نمک، زنک، تانبا، وٹامن سی، لیپوسومل گلوتھاتھیون (Liposomal Gluthathione)،این اسیٹلسائسٹین (N-acetylcysteine) اور ایلفا لیپوئیک ایسڈ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وٹامن سی سرخ مرچوں، سٹرابیری اور سٹرس فروٹ میں پایا جاتا ہے۔ تانبا، شیل فش، نٹس، سیڈز اور ہول گرینز وغیرہ میں بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ سیلینیم برازیل نٹس، شیل فش، انڈو، بینز اور گوشت وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر جیمز ان تمام غذائی اجزاءکی افادیت کے بارے میں لکھتے ہیں کہ یہ اجزاءہماری مجموعی ذہنی و جسمانی صحت کے علاوہ مدافعتی نظام کی صحت مند کے لیے بھی انتہائی ناگزیر ہیں۔ ان میں سے کچھ ہمیں مختلف غذائی اشیاءسے مل سکتے ہیں اور کچھ سپلیمنٹس کی صورت میں لینے پڑ سکتے ہیں۔ تاہم اگر ہم اپنے جسم میں ان اجزاءکی کمی واقع نہ ہونے دیں تو ہمارا مدافعتی نظام اس قدر طاقتور رہے گا کہ ہم کورونا وائرس جیسی وباﺅں سے بہت حد تک لڑائی جیت سکیں گے۔