ویب مارکیٹ میں پچانوے ملین کی اشیاء مفت بانٹی گئیں

پچھلے برس ناروے کی مشہور سوشل میڈیا مارکیٹ میں پچانوے ملین مالیت کی اشیاء مفت دے دی گئیں۔نارویجن ویب مارکیٹ فن ڈاٹ این او Finn.no پر مفت دی جانے والی اشیاء کے اشتہارات کے زریعے ذیادہ تر فرنیچر اور سجاوٹ کی اشیاء دی جاتی ہیں۔مفت دی جانے والی اشیاء کا اشتہار اوسطاًچار دن تک چلتا ہے۔اس لیے کہ مفت اشیاء لوگ بہت جلد آ کر لے جاتے ہیں۔گھریلو سجاوٹ اور استعمال کی اشیاء کو مفت دینے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ یکسانیت سے جلد تنگ آ جاتے ہیں اور اپنے ماحول میں کچھ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔پرانی چیزوں سے جلد پیچھا چھڑانے کایہ آسان طریقہ ہے کہ انہیں نیٹ پر مفت بیچنے کے لیے لگا دیا جائے۔پھر اس کی جگہ جلد ہی نئی اشیاء لے لیتی ہیں۔
اس ویب مارکیٹ میں صرف پرانی اشیاء ہی نہیں بلکہ نئی اور جدید اشیاء بھی فروخت ہوتی ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں