ٹائلٹ میں موجود شخص پرگولی چلانے والے شکاری کو سزا۔۔پھر دوستی

ٹائلٹ میں موجود شخص پرگولی چلانے والے شکاری کو سزا۔۔پھر دوستی
دو برس قبل ستر سالہ Elg کے شکاری کو عدالت نے سزا سنائی تھی۔ جب کہ اس کی گولی غلطی سے اپنے گھر کے اندر بیٹھے ایک شخص کو جا لگی۔یہ واقعہ سن دو ہزار تیرہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک ستر سالہ شخص نے جنگل میں ایک ایلگ Elg کے بچے کا نشانہ لیا۔اسکا نشانہ خطا گیا اور قریب موجود ایک ہٹ کے اندرٹائلٹ میں بیٹھے ایک شخص کے پیٹ میں گولی جا لگی۔
مقامی نارویجن اخباروی جی VG کے مطابق زخمی ہونے والے پچھتر سالہ شخص نے بتایا کہ پہلے میں سمجھا کہ میرے پیٹ میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ کی آواز سن کر میری بیوی دوڑ کر آئی میرا خون بہہ رہا تھا۔ اور اس نے خون صاف کیا -ایمبولنس کو فون کیا ۔فضائی ایمبولنس کے ذریعے مجھے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں ایمرجنسی میں میرا علاج کیا گیا۔اب میں دو تین سو میٹر تک چلتا ہوں تو تھک جاتا ہوں مجھ سے ذیادہ چلا نہیں جاتا۔
یہ کیس دو ہزارچودہ میں عدالت سے فارغ ہو گیا تھا۔جبکہ شکاری کو اپنی سزا کے لیے انتظار کرنا پڑرہا تھا جو کہ کافی طوالت پکڑ گیا تھا۔اس لیے اس تھکا دینے والے انتظار کو ختم کر کے اس کی سزا ختم کر دی گئی۔اب شکاری اور زخمی ہونے والے دونوں بہت اچھے دوست بن گئے ہیں کیونکہ یہ محض ایک اتفاقی حادثہ تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں