ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، عدالت نے پابندی کا شکار ہونے والی چینی ایپ “وی چیٹ” کو خوشخبری سنادی

ٹرمپ انتظامیہ کو بڑا جھٹکا، عدالت نے پابندی کا شکار ہونے والی چینی ایپ

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی ایپلی کیشن “وی چیٹ” پر عائد پابندی لاگو ہونے سے پہلے ہی روک دی۔

کاروباری جریدے بلومبرگ کے مطابق سان فرانسسکو کے مجسٹریٹ لوریل بیلر نے وی چیٹ پر پابندی کے خلاف حکم امتناع جاری کیا۔ انہوں نے یہ حکم وی چیٹ یوزرز الائنس کی درخواست پر جاری کیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وی چیٹ پر پابندی سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی اور اس سے چینی زبان بولنے والے لاکھوں امریکی شہری متاثر ہوں گے، یہ وہ شہری ہیں جنہیں صرف چینی زبان آتی ہے اور ان کیلئے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں وی چیٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

جمعہ کے روز امریکہ کی وزارت تجارت کی جانب سے حکم جاری کیا گیا تھا کہ اتوار سے وی چیٹ کی پیرنٹ کمپنی کے ساتھ لین دین پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی صدر ٹرمپ کے 6 اگست کو جاری کیے گئے ایگزیکٹو آرڈرز کی روشنی میں لگائی گئی تھی۔

امریکہ کا دعویٰ ہے کہ چینی ایپ وی چیٹ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے کیونکہ اس کی پیرنٹ کمپنی چین کی کمیونسٹ پارٹی کا حصہ ہے، اس ایپ کے ذریعے چین کی حکمران جماعت پراپیگنڈا کرسکتی ہے اور امریکہ کے آئیڈیاز چراسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں