ٹرونڈھائم میں ایک اٹھائیس سالہ عورت کے گھر سے پولیس نے چھاپہ مار کر ایک سانپ برآمد کر لیا۔ اس عورت نے بتایا کہ یہ سانپ وہ کسی کے گھر سے لائی تھی۔جہاں اس کی صحیح دیکھ بھال نہیں ہو رہی تھی۔اس کا رادہ یہ تھا کہ وہ یہ سانپ پولیس کے حوالیکر دے گی کہ پہلے ہی پولیس نے چھاپہ مار دیا۔ناروے کے قانون کے مطابق رینگنے والے جنگلی جانوروں کو گھر میں قید کر کے رکھنا جرم ہے۔ادارہء جنگلی تحفظ نے سانپ کو جنگل میں چھوڑ دیا ہے۔
NTB/UFN