ٹیلینور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ناروے کے شہر ٹرونڈھائم میں سب سے پہلا فائیو جی ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔یہ اسٹیشن اس سال موسم گرماء میں شروع ہو جائے گا۔یہاں نہ صرف فائیو جی بلکہ دوسری جدید ترین ٹیکنالوجی جس میں آئی او ٹی اور ٓے آئی جیسی تکنیکیں بھی شامل ہیں IoT and AI۔ ان سے بھی استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ ٹیلینور کے سی او Sigve Brekke کا کہنا ہے کہ ہماری کمپنی نہ صرف ناروے بلکہ پورے اسکینڈینیویا کی سب سے بڑی کمپنی مانی جائے گی۔
سی او بریکے نے کہا کہ جب ہم ٹیلینور کے پراجیکٹ کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم نہ صرف اپنی کمپنی کے لیے ترقی کا کام کریں گے بلکہ تحقیقیکمپنیں میونسپلٹیز اور مقامی افراد کو بھی آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔
ٹرونڈھائم میونسپلٹی کے کونسلر مارٹن نے کہا کہ یہ ہمارے شہر کے لیے بین لاقوامی سطح پر ایک جدید ترقی یافتہ شہر کے طور پر اپنی پہچان بنانے کا بہترین موقع ہے۔فور جی کے مقابلے میں فائیو جی کہیں ذیادہ تیز رفتار، جلد رد عمل دینے والا اور ذیادہ صلاحیت کی ٹیکنالوجی ہے۔
یہ نئی سپر گرڈ ناروے کو وہ تیز ترین رفتار والی ٹکنالوجی فراہم کرے گی جو اس سے پہلے کہیں بھی دستیاب نہیں۔یہ جدید ٹیکنالوی آپکی جیب میں آپ کو ملے گی۔
NTB/UFN