ٹرونڈھائم پولیس فائرنگ کے ملزمان کی تلاش میں

گزشتہ روز ٹرونڈھائم میں ایک اشیائے خوردو نوش کی دوکان کے باہر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔زخمی کو فوری طبّی امدا دکے لیے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس واقعہ کے کئی چشم دید گاہ ہیں۔عینی شاہدوں کے مطابق فائرنگ سے کچھ دیر پہلے وہاں کچھ افراد کا جھگڑا ہوا تھا۔جس کے بعد ملزمان نے کئی فائر کیے۔ اس کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔تاہم پولیس کو واقعہ کی ذیادہ تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں