جرمن پولیس کے مطابق جمہوریہ چیک کی سرحد سے آنے والے ٹرک کے سرد کانے سے اکتیس افراد برآمد ہوئے ہیں جبکہ پانچ افراد ذخمی حالت میں ہیں۔پولیس نے ذخمیوں کی مزید تفصیل نہیں بتائی کیونکہ پولیس اس بات کی تفتیش میں مصروف ہے کہ یہ افاراد کہاں سے لائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ستاون سالہ ٹرک ڈرائیور کو انسانی امگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔یہ ٹرک منگل کے روز جرمنی میں رکنے کے بعد دریسڈن کی جانب روانہ ہونے والا تھا کہ راستہ میں جرمن پولیس بارڈر پر دوران چیکنگ دھر لیا گیا۔
وفاقی پولیس ترجمان کلے مطابق ان افراد میں چوبیس افراد ترکش۔ جبکہ تین کا تعلق شام سے تین ایرانی اور ایک عراقی تھے۔
ان مسافروں کو ٹرک کے سرد خانے میں فریز کیے ہوئے خربوزوں کے فریزر کے ساتھ بیٹھنا پڑ رہا تھا۔
انسانی اسمگلنگ کا طریقہ کار
یورپ میں اکثر انسانوں کو ٹرکوں کاور دوسری بھاری ٹرانسپورٹ کے ذریعے امگل کیا جاتا ہے۔ان انسانوں کے ساتھ غیر انسانی اور بہیمانہ سلوک کیا جاتا ہے اور انکی جانو مال اور صحت کی کائی گارنٹی نہیں ہوتی۔ دو ہزار پندرہ میں ہنگری سے آسٹریا آنے والے ایک ٹرک میں اکہتر افراد مردہ پائے گئے تھے جبکہ سن دو ہزار انیس میں بیلجیم سے برطانیہ جانے والے ایک ٹرک میں سے انتیس ویتنامی افراد مردہ پائے گئے۔
NTB/UFN