بدھ کے روز ٹرینوں کی ہڑتال مشترکہ میٹنگ کے بعد نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔اب مسافروں کو بدستور خلای ٹرینوں بھری ہوئی بسوں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل لائینوں کے ساتھ گزارہ کرنا ہوگا۔بدھ اور منگل کی رات کو محکمہء ریل اور نارویجن لوکوموٹو ایسو سی ایشن
NLF-Train Workers Union) NTB کے سربراہ روڈلف رنگ کے مطابق بد قسمتی سے دونوں پارٹیاں طویل مذاکرات کے باوجود کسی حل پر نہ پہنچ سکیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔
یہ مذاکرات منگل کے روز ر دوپہر کے بارہ بجے سے لے کر بدھ کی صبح چار بجے تک جاری رہے۔اب اس ہرتال میں شمالی ناروے کے مزید چھ ٹرین ڈرائیور بھی شامل ہو گئے ہیں۔جبکہ اس وقت ہڑتال میں حصہ لینے والے ڈرائیوروں کی کل تعداد ایک سو چوبیس تک پہنچ چکی ہے۔جسکا مطلب ہے کہ مسافروں کو اب ٹرین کے علاوہ نقل و حمل کے نئے ذرائع تلاش کرنے ہوں گے۔
اس جمعرات کو مذاکرات کے لیے ایک نیا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔
NTB/UFN