ٹوکیو گیمز میں میڈلز کی دوڑ کب ری شیڈول ہونے کا امکان ہے؟ کھیلوں کے دلدادہ افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

ٹوکیو گیمز میں میڈلز کی دوڑ کب ری شیڈول ہونے کا امکان ہے؟ کھیلوں کے دلدادہ افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

ٹوکیو گیمز میں میڈلز کی دوڑ آئندہ برس جولائی میں ہی ری شیڈول ہونے کا امکان ہے جبکہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور آرگنائزرز نے مختلف آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ گیمز 23 جولائی 2021ءسے ری شیڈول ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے آرگنائزرز آئندہ برس جولائی میں ہی ملتوی شدہ گیمز کو ری شیڈول کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جاپان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے اور تیاریوں کیلئے وقت درکار ہے، ایسے میں گیمز 23 جولائی 2021ءسے شیڈول ہو سکتے ہیں۔ یہ وضاحت ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیک کی جانب سے گیمز کو قدرے ٹھنڈے موسم میں منعقد کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آئی، گورنر نے کہا تھا کہ اگر کم گرم موسم میں ایونٹ منعقد کیا جاتا ہے تو میراتھنز اور دیگرریسز بھی ناردرن ساپورو سٹی کے بجائے ٹوکیو میں ہی منعقد ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ٹوکیو میں ممکنہ گرمی کی وجہ سے رواں برس کے گیمز کیلئے میراتھن و دیگر ریسز ساپورو منتقل کردئیے تھے۔ٹوکیو گیمز کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف یوشیرو موری نئی تاریخوں کے حوالے سے آئی او سی کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ اولمپکس رواں برس 24 جولائی جبکہ پیرالمپکس 25 اگست سے شیڈول تھے مگر کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں اگلے سال تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

آئی او سی کے صدر تھومس باخ نے کہاکہ تمام آپشنز ہمارے سامنے موجود جبکہ ری شیڈولنگ صرف موسم گرما کے مہینوں تک ہی محدود نہیں ہو سکتی۔ دوسری جانب جاپانی میڈیا کے مطابق اولمپک شعلے کو ایک ماہ تک فوکوشیما کے جے ولیج سپورٹس کمپلیکس میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں