ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، تھانہ محمد والا پولیس نے قانون شکن کو قانون کے شکنجے میں کس لیا، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم احمد حسن نے موضع ولے میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ محمد والا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔