ٹیلینورکمپنی جس کے ومپل کوم میں تینتیس فیصد شئیرز ہیں نے اس کمپنی کے ساتھ اپنی پارٹنر شپ ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ومپل کمپنی میں ٹیلینور کمپنی اپنی اقلیتی پوزیشن کی وجہ سے بہت چیلنجز کا شکار تھی۔ٹیلینور گروپ نے آپس کی مشاورت کے بعد اپنا حصہ اس کمپنی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جبکہ گروپ کے سربراہ اور چئیرمین بورڈ آف ڈائیریکٹرز سوائن آسر Svein Aaser,
کا کہنا ہے کہ ٹیلینور کی ومپل کمپنی سے علیحدگی اس کے شئیر ہولڈرز کے لیے خوش آئند ثابت ہو گی۔
ومپل کوم کمپنی بتدریج ٹیلی نار کمپنی کی ویلیو میں کمی کا باعث بن رہی تھی جبکہ ٹیلینورکی بنیادی اہمت ذیادہ ہورہی تھی۔اس وقت ومپل کمپنی ٹیلی نور کے صرف آٹھ فیصد شئیرزکی نمائندگی کرتی ہے۔ٹیلی نور کمپنی نے اپنے ٹھوس منصوبوں پر عمل درآمد سے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔ٹیلینور نے ومپل کمپنی میں پندرہ ملین کراؤن کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اسے بیس ملین کراؤن وصول ہوئے ہیں۔
ٹیلی نور کمپنی ومپل کوم کمپنی سے اپنے شئیرز آہستہ آہستہ نکالے گی تاہم اس سلسے میں ابھی تک وقت کا تعئین نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیلینور کمپنی کے سربراہ کے مطابق ایسے کاموں میں کچھ وقت لگتا ہے۔
NTB/UFN