ٹیلینور کمپنی کے سربراہ کے اختلاف کے بعد علیحدگی

مشہور کمپنی ٹیلینور کے سربراہ سوائن نے نارویجن خبر رساں ایجنسی کو ایک بیان میں بتایا کہ میں اور میرا ڈیپارٹمنٹ ومپل ڈاٹ کوم کمپنی کے معاملات کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔انہوں نے وزیر صنعت مونیکا Monica M230land کو اپنی ایک درخواست میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کمپنی کو ومپل کمپنی سے علیحدہ کر رہا ہوں۔
ٹیلینور ایک روسی کمپنی ہے اور یہ کمپنی ازبکستان میں مختلف فراڈ کیسز میں ملوث پائی گئی تھی۔ومپل ڈاٹ کوم میں اسکا ایک تہائی حصہ تھا۔سوائن آسار Svein Aaser نے وزیر صنعت اور اسمبلی سے بھی میٹنگ کی ہے۔جس میں وزیر صنعت نے سوائن سے استعفیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔چنانچہ سوائن نے اپنی مرضی سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔نارویجن اخبار ای چوبیس کے مطابق وزیر صنعت کو اس پر اعتبارنہیں ہے۔سوائن نے کمپنی کے سربراہ کا عہدہ ہارالڈ کے بعد سنبھالا تھا۔یہ دوسرا موقعہ ہے کہ ٹیلینور کمپنی کے سربراہ کو وزیر صنعت سے اختلاف کے بعد استعفیٰ دینا پڑا۔اس سے پہلے سابقہ سربراہ ہارالڈHarald Nordvikکو بھی گذشتہ وزیر صنعت سے اختلاف کی بناء پر کمپنی کی سربراہی کو خیر باد کہنا پڑا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں